مظفر آباد:(دنیا نیوز)آزاد کشمیر کے دوحلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایل اے 3میرپور سے تمام 147پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے یاسر سلطان 20ہزار 142ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق آزاکشمیر اسمبلی کے دو حلقوں کے ضمنی الیکشن میں ایل اے 3میرپور کے تمام پولنگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے یاسر سلطان نے میدان مار لیا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چودھری سعید 11ہزار 608ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 12 چڑھوئی میں ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
ضمنی انتخاب کے دوران تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواران میدان میں تھے۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کیلئے 2 ہزارپولیس اہلکارسکیورٹی پرمامور کیا گیا۔
147 پولنگ سٹیشنز میں سے 50 حساس اور 60 انتہائی احساس قرار دیئے گئے ۔ 242 رینجرز، 113 پاک فوج کے جوان کوئیک رسپانس کیلئے الرٹ رہے۔