مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر پولیس کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ شہری ان اعداد و شمار کو فرضی قرار دے رہے ہیں۔
مرکزی پولیس آفس مظفرآباد کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں پولیس کی جانب سے، اغوا، ڈکیتی چوری، ایزاء رسانی، منشیات اور قتل سمیت دیگر معمولی اور سنگین نوعیت کے جرائم میں 8 ہزار سے زائد مقدمات کا انداراج کیا گیا ہے۔ جبکہ عوامی حلقوں میں ان اعداد و شمار کو محض کاغذی کارروائی ہی قرار دیا جارہا ہے۔
پسند و ناپسند اور سیاسی اثر رسوخ کے باعث پولیس تھانوں میں شنوائی نہ ہونے کے خلاف سائلین کی سینکڑوں درخواستیں عدالتوں میں بھی زیر کار ہیں۔
گزشتہ سال کی نسبت جہاں رواں سال سنگین نوعیت کے 369 کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تو معمولی نوعیت کے جرائم کے 8 ہزار کے بجائے ساڑھے چار ہزار کیسز ہی رجسٹر کیے گئے ہیں۔