راولپنڈی: بنگش کالونی میں گیس لیکج دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی، 9 افراد زخمی

Published On 09 January,2022 10:43 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بنگش کالونی میں گیس لیکج کے دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 9 افراد زخمی ہو گئے۔

 

تھانہ پیرودھائی کے علاقے بنگش کالونی میں واقع گھر میں گیس لیکج دھماکہ ہوا، گیس لیکج واقعہ گھر کی بلائی منزل پر پیش آیا۔ زور دار دھماکہ سے گھر کی چھت اور دیوار منہدم ہوگئی جس سے گھر موجود خواتین اور بچے ملبہ تلے دب گئے۔

امدادی ٹیموں نے گیس لیکج کے باعث ملبے کی زد میں آنے والے چار بچوں، دو خواتین سمیت 9 افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

Advertisement