راولپنڈی:(دنیا نیوز)سینئر سول جج کی عدالت نے خاتون کو نوکری جھانسہ دے کر قابل اعتراض تصاویر بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو 4 مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 13 سال قید اور 1 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
راولپنڈی سینئر سول جج قذافی بن زائر کی عدالت نے یوسف ایوب نامی ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے 2 سال قبل مقدمہ درج کیا تھا۔
یوسف ایوب پر الزام تھا کہ اس نے اشتہار کے ذریعے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے تعلقات استوار کئے اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا ۔
بعد ازاں ملزم نے خاتون کی نازیبا تصاویر اس کے خاندان کے لوگوں بھی شئیرکی تھیں ،متاثرہ خاتون کی درخواست پر2019 میں تھانہ ایف آئی اے سائبر کرائمز نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو قید و جرمانہ کی سزا سنادی ہے۔