راولپنڈی:20دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

Published On 16 December,2021 11:07 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز)ضلعی انتظامیہ نے 20 دسمبر کو راولپنڈی شہر اور کینٹ میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق راولپنڈٰی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ 20 دسمبر بروز پیر کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تعطیل وزرائے خارجہ کانفرنس کی وجہ سے کی گئی ہے۔

قبل ازیں او آئی سی اجلاس کے باعث حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں 3روز کے لئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق 17،18،19دسمبرکواسلام آبادبھرمیں موبائل فون سروس بندہوگی، وزارت داخلہ نےپی ٹی اےکوموبائل فون سروس بندکرنےکاحکم جاری کیا۔

دوسری جانب وزات خارجہ نے20دسمبرکواسلام آبادمیں عام تعطیل دینےکی سفارش کی تھی۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ چھٹی کامقصدوی آئی پی موومنٹ کےدوران فول پروف سکیورٹی کوممکن بناناہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس 19 دسمبر کو منعقد کی جائے گی۔

اس کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے،کانفرنس کا مقصد افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بحث کرنا ہے۔

 

Advertisement