آرمی چیف سے چیک ریپبلک کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Published On 17 December,2021 03:31 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیک ریپبلک کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر حمایت کے لیے تعاون اور مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان مشترکہ مفادات کے تحت یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

چیک ریپبلک کے سفیر نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ ان کا ملک یورپین ممالک کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
 

Advertisement