لاڑکانہ: ٹرک تالاب میں گر گیا، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

Published On 05 January,2022 06:34 pm

لاڑکانہ:(دنیا نیوز) سجاول جونیجو کے قریب ٹریکٹر تیز رفتاری کے باعث تالاب میں گرگیا جس سے 4 بچوں اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ۔

لاڑکانہ میں سجاول جونیجو کے نواحی گاؤں احمد جتوئی کے رہائشی مرد و خواتین اور بچے ٹریکٹر پر سواربارات میں شامل ہوکر گاؤں ٹلن جتوئی جارہے تھے کے تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر قابو سے نکل گیا اور الٹ کر مچھلی کے تالاب میں گرگیا ۔

حادثے کے نتیجے میں 4 بچے عبدالرحمان ، رسول بخش ، عبدالقادر اور خاتون زاہدہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ریسکیو ٹیموں ، پولیس اور اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر 10 زخمیوں کو وہاں سے نکالا جنہیں رتوڈیرو اور لاڑکانہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔

دوسری جانب 4 بچوں اور خاتون کی لاش گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔
 

Advertisement