کراچی:(دنیا نیوز) کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبرسنادی گئی اور بجلی ایک روپیہ 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا گیا اورایک روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔
کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
بجلی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے کے الیکٹرک کے صارفین پر1 ارب 91 کروڑ کا بوجھ پڑے گا جبکہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔