ملکی مفاد میں قومی حکومت قائم ہونی چاہیے: فنکشنل لیگ

Published On 04 January,2022 07:06 pm

سکھر: (دنیا نیوز) وفاق میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی فنکشنل لیگ نے ملک میں قومی حکومت قائم کرنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

سکھر میں ضلعی عہدیداران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے صدر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ اس وقت جلدی میں انتخابات ممکن نہیں ہیں کیوں کہ انتخابات سے پہلے مردم شماری ہونا ابھی باقی ہے۔ ہوسکتا ہے قومی مفاد میں قومی حکومت قائم ہو مگر قبل از وقت اتخابات میں نہیں سمجھتا کہ ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی بل کے حوالے سے حکومت کو تجاویزیں دیں گے اگر اس پر عمل نہیں ہوا تو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر کوئی لائحہ عمل بنائیں گے، اس وقت سندھ حکومت مضبوط نہیں ہے، پی پی نے پہلے بھی دیہی اور شہری نظام بنایا تھا لیکن اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے بعد یہ اقدام واپس لینا پڑا۔

سید صدر الدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کے لئے ہم جب بھی اٹھیں گے تو بہتری کے لئے اٹھیں گے اور انشائاللہ عوام کو رلیف دلوائیں گے،فنکشنل لیگ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ہر ایشو پر بات کرتی ہے، وقت آئے گا تو عوام کے حقوق کے لئے احتجاجی دھرنے بھی دیں گے۔
 

Advertisement