کراچی: (دنیا نیوز) سعید غنی نے کہا ہے کہ یہ حکومت اپنی نااہلی ماننے کو تیار نہیں، نالائق حکومت کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھی ہیں، آٹا، چینی اور دیگراشیا تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی ہوئی ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن سے بچنا چاہتی ہے، خیبرپختونخوا میں جو حشر ہوا اس پر ان کو شرمندہ ہونا چاہیئے، پنجاب میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فارغ کیا گیا، اسد عمر پی ٹی آئی کے ہر مرض کی دوا ہیں، متنازعہ مردم شماری کوپی ٹی آئی نے منظور کیا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں نالائقوں کی بھرمار ہے، معاشی ماہرین کہتے رہے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ملک دشمنی ہے، پی ٹی آئی کے ارسطو کہہ رہے ہیں سندھ بلدیاتی قانون ملک کیلئے خطرہ ہے۔