'عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا'

Published On 01 January,2022 11:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے بڑے دعوے سے کہا تھا 2021 خوشحالی کا سال ہوگا، وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی منڈی کے مطابق کم کرے، مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے۔

دوسری جانب قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا عمران نیازی استعفی دے دیتے، حکومت کو عوام کی سال نو پر خوشی بھی برداشت نہیں ہوئی، معاشی تباہی سے بچانے کیلئے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی۔

ادھر ترجما مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کا کہنا تھا کہ 2022 عوام کیلئے خوشحالی اور اچھے دنوں کا سال ہوگا، نیا سال تباہی سرکار سے نجات کا سال ہوگا، 2022 ووٹ چوروں سے نجات اور قانون کی بالادستی کا سال ہوگا۔
 

Advertisement