بلوچستان : سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

Published On 09 January,2022 07:27 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز)بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق قدرتی آفات کے دوران قوم کی خدمت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاک فضائیہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ طیاروں اورہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی سامان لےجایا گیا ، امدادی سامان میں راشن، خیمے ، کھانے پینے کی اشیاء ، ادویات ، پینے کا پانی، کمبل اورضروری مشینری شامل ہے ۔

ترجمان کے مطابق سیلاب سےمتاثرہ افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پسنی میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا ہے ۔
 

Advertisement