پی ٹی آئی کی پالیسیاں عوام کی بجائے اپنی اے ٹی ایمز کے مفادات کیلئے ہوتی ہیں: مرتضیٰ وہاب

Published On 10 January,2022 01:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسیاں عوام کی بجائے اپنی اے ٹی ایمز کے مفادات کیلئے ہوتی ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی و مشیر قانون مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت نے اپنے دوستوں کو نوازنے کیلئے صحت کارڈ جاری کیے۔ دنیا بھرمیں حکومتیں سرکاری ہسپتالوں کوبہتربناتی ہیں، یہ پیسہ صحت کارڈ کے بجائے سرکاری ہسپتالوں پر کیوں نہیں لگاتے۔ تحریک انصاف مفادات پر مبنی پارٹی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کے معاملے پر حکومت سندھ کو وقتا فوقتا تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نہ جانے سندھ کے عوام سے کس چیز کا بدلہ لے رہی ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں شہری صحت کارڈ حاصل نہیں کر سکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے راشن کارڈ منصوبے میں بھی سندھ حصہ نہیں لے رہا۔
 

Advertisement