اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کابینہ کو مہنگائی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس بورڈ میں چیرمین اور ارکان کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ اسلام آباد کیپٹیل ٹیرٹری ایکٹ 2020 کے تحت ٹرسٹ فنڈز کے لیے کریڈٹ گارنٹی کی منظوری دی جائے گی۔ زون فور میں روشن پاکستان پراجیکٹ کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ہاوسنگ منصوبے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ سی ڈی اے کے سالانہ بجٹ 2021-22 کی منظوری دے گی۔
انجیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او کی ملازمت میں توسیع کی جائے گی۔ 2020 اکیس کی چوتھی سہہ ماہی کے لیے بجلی کے ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی جائے گی۔ فاٹا اور پاٹا میں نان کسٹم گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ڈیوٹی ٹیکسز کی ون ٹائم چھوٹ کی منظوری دی جائے گی۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے مسودے کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
مسیحی برادری سے اقلیتی کمیشن میں ممبر کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن پالیسی 2021 کی منظوری دی جائے گی۔ محکمہ انسداد منشیات میں ماہر کی تعیناتی کی جاتی جائے گی۔ پی ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ نجکاری کمیٹی کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔ کابینہ ای سی سی کے گزشتہ دو اجلاسوں کی فیصلوں کی توثیق کرے گی۔