لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دو قبائل کے درمیان پرانا تنازع حل ہونے سے دیامربھاشا ڈیم کی بروقت تعمیر کی راہ ہموار ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ دیامربھاشا ڈیم پروجیکٹ کے حوالے سے تاریخی پیشرفت خوش آئند ہے، دیامر اور اپرکوہستان کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ نے دیرینہ مسئلہ حل کر لیا، تھور اور ہربن قبائل کے درمیان ایک دہائی پرانا تنازعہ چل رہا تھا۔
Historic dev & good news on Diamer Bhasha Dam. Grand Jirga of Diamer & Upper Kohistan elders have settled decade old Thor & Harban tribes dispute. This will allow smooth & timely completion of Dam as well as pave way for settlement of boundary dispute between GB & KP.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 11, 2022
انہوں نے کہا کہ تنازعہ کے حل سے دیامربھاشا ڈیم کی بروقت تعمیر کی راہ ہموار ہوگی، تنازعہ ختم ہونے سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں حدود کا معاملہ بھی حل ہو گا۔