منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

Published On 12 January,2022 05:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) منی لانڈرنگ مقدمے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ یہ درخواست امجد پرویز کی وساطت دائر کی گئی ہے۔

درخواستگزار نے ایف آئی اے کی تحقیقات کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے جبکہ ایف آئی آر نمبر 39/20 کو خارج کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست کے حتمی فیصلے تک وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو تحقیقات سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے، نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے بد نیتی پر تحقیقات شروع کیں، جیل میں شامل تفتیش بھی کیا گیا، تحقیقات میں اب تک لیگی صدر کا کوئی بے نامی اکاونٹ سامنے نہیں آیا۔
 

Advertisement