لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی ہے۔
لاہور کی نیب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف نیب کے ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔ عدالت میں حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے 20 دسمبر کو نیب حکام سے جواب طلب کرلیا۔