لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 30 دن کے اندر چپڑاسی اور کلرکوں کے اکاؤنٹس میں 25 ارب روپے آمدن کے ذرائع بتانے کا حکم دیدیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو ایف آئی اے لاہور نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، شوکاز نوٹس اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 30 دن کے اندر چپڑاسی اور کلرکوں کے اکاؤنٹس میں 25 ارب روپے آمدن کے ذرائع بتانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع آمدن نہ بتانے پر حمزہ شہباز کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جائیداد اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے،