سیالکوٹ: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہے کہ سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے، کوئی جماعت پی ڈی ایم میں رہے یا نہیں، سب اپوزیشن کا حصہ ہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے دعوؤں اور سبز باغ دکھانے سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے، ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ مرغی کے ریٹ کا الزام لگانے والے بتائیں کہ جب میں دو سال جیل میں رہا تو اس وقت کون ریٹ نکالتا تھا؟
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ ہم نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور پاکستان کی ترقی کے لئے سب کچھ برداشت کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اپنا الگ کردار رہتا ہے۔ پیپلز پارٹی ایوان کا حصہ ہے اور بطور اپوزیشن اس کا اپنا کردار ہے۔