لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے فلسطین میں اسرائیل کے حالیہ حملوں کی بھرپور مذمت کی ہے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں شہریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فلسطین کے الطراش گاؤں میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، متاثرہ علاقے سے مکین نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں، اقوام متحدہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکے۔
Humanity is being subjected to brutality in #Palestine .Violent attacks, military operations & displacement of inhabitants continues blatantly in Al-Atrash village in occupied Negev in front of us all. @UN to end this normalised genocide of Palestinians #PalestinianLivesMatter pic.twitter.com/xN8T2YxQxK
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) January 12, 2022