خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 19 January,2022 08:28 am

لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

ملک بھر میں موسم سرما رنگ دکھا رہا ہے۔ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

 

Advertisement