مکران سب ڈکشن زون میں شدید زلزلے سے سونامی کا خطرہ: محکمہ موسمیات

Published On 12 January,2022 02:55 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) مکران سب ڈکشن زون میں شدید زلزلے سے سونامی کا خطرہ ہے۔ گزشتہ رات 2 بجکر 22 منٹ پر گوادر سے 50 کلومیٹر دور بحیرہ عرب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ مکران سب ڈکشن زون میں 25 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔ محکمہ موسمیات مکران سب ڈکشن زون میں شدید زلزلے کے خدشے کا اظہار کئی دفعہ کر چکا ہے۔ مکران سب ڈکشن زون میں اتنی توانائی جمع ہو چکی ہے کہ کسی بھی وقت شدید زلزلہ آسکتا ہے۔ مکران سب ڈکشن زون میں شدید زلزلے سے سونامی کا بھی خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایک ہفتہ قبل گوادر میں سونامی سے نمٹنے کی مشقیں بھی کی ہیں۔

 

Advertisement