مالاکنڈ: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔
خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ، سوات، شانگلہ اپر دیر اور لوئر دیر سمیت اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 180 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔