کراچی: (دنیا نیوز) کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ملک بھر میں وائرس پھر تیزی سے پھیلنے لگا۔ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔ حیدر آباد میں 17، اسلام آباد میں 15 اور لاہور میں وبا کی شرح 14 فیصد سے بھی بڑھ گئی۔
سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 648 کیس سامنے آئے، 300 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جس میں 22 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ شہر قائد میں مثبت کیسز کی شرح 41.06 فیصد تک پہنچ گئی۔ حیدر میں کورونا کی شرح 17.27 فیصد رپورٹ ہوئی۔
اسلام آباد میں بھی کورونا تیزی سے پھیلنے لگا۔ مثبت کیسز کی شرح .3715 فیصد ہوگئی، جو ایک دن کے دوران سب سے زیادہ شرح ہے۔ لاہور میں شرح 14.25، راولپنڈی میں 12.75 تک پہنچ گئی.
خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے۔ پشاور میں کورونا کی شرح 11.02 فیصد ہوگئی۔ مظفرآباد میں کورونا مثبت کی شرح 25 فیصد رپورٹ ہوئی۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 42 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 56 ہزار 992، سندھ میں 5 لاکھ 13 ہزار 46، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 950، بلوچستان میں 33 ہزار 780، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 461، اسلام آباد میں ایک لاکھ 13 ہزار 688 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 884 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 43 لاکھ 56 ہزار 373 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 943 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 65 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 918 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 42 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 93، سندھ میں 7 ہزار 710، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 967، اسلام آباد میں 969، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔