کورونا کے بڑھتے کیسز، سندھ میں پابندیوں سے متعلق سفارشات تیار

کورونا کے بڑھتے کیسز، سندھ میں پابندیوں سے متعلق سفارشات تیار

ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی لہر پر محکمہ سفارشات صوبائی حکومت کو دے گا، تیار کی گئی سفارشات میں عوامی اجتماعات پر پابندی، جم، امیوزمنٹ پارکس بھی بند کرنے کی سفارشات شامل ہیں، محکمہ صحت سندھ کی شادی ہالز، مزارات، سینما بند کرنے، بارہ سال کی عمرتک بچوں کے سکولز بند کرنے کی تجویز بھی سفارشات میں شامل ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی تعداد نصف کرنےاور انٹرسٹی، انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرینوں میں 50فیصد نشستیں خالی رکھنے کی سفارش بھی شامل کی گئی ہے، ان ڈور ڈائننگ اور ان ڈور اسپورٹس پر مکمل پابندی کی سفارش تیار کی گئی ہے۔