لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روزہ دورہ لاہور کا امکان ہے۔ وزیراعلی اور گورنر پنجاب سمیت صوبائی وزراء سے ملاقاتیں اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور میں عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کریں گے۔ وزیراعلی صوبے کے اہم امور بارے وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ گورنر پنجاب اب پاک اتھارٹی کے منصوبوں میں پیشرفت بارے بریف کریں گے۔
پنجاب کابینہ کے سینئر وزراء بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا وزٹ بھی وزیراعظم کے دورے میں شیڈول ہے جبکہ عمران خان ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔