تازہ ترین
  • بریکنگ :- کراچی:ماڑی پورروڈپربجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف 18گھنٹےسےاحتجاج جاری
  • بریکنگ :- احتجاج کےباعث ماڑی پورآنےاورجانےوالےدونوں ٹریک ٹریفک کےلیےبند
  • بریکنگ :- آئی سی آئی پل،جناح برج نیٹی جیٹی اوراطراف میں گاڑیوں کی قطاریں
  • بریکنگ :- کراچی:ٹاورسےمائی کولاچی روڈتک ہیوی ٹریفک کی قطاریں
  • بریکنگ :- کراچی:بوٹ بیسن سگنل پنجاب چورنگی تک گاڑیوں کی قطاریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

Published On 31 January,2022 06:12 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یورپی یونین کی سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

بیان کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان سے ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔