بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں 24ویں ونٹر اولمپکس کامیلہ سج گیا۔ انتظامات دیکھ کر وزیراعظم عمران خان بھی گرویدہ ہو گئے۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور دیگر بھی شریک تھے۔
اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزیراعظم کو بتایا کہ ’ کتنا خوبصورت سٹیڈیم بنایا ہے چین نے‘
"کتنا خوبصورت سٹیڈیم بنایا ہے چائنہ نے"، فواد چوہدری
— BaatCheet (@BaatCheett) February 4, 2022
"یہ لیول ہی اور ہے"، وزیراعظم عمران خان کا جواب۔
وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں ہونے والی ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت pic.twitter.com/iPviso5TZr
اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ ’یہ لیول ہی اور ہے‘۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹر پر لکھا کہ جب پاکستان کی ٹیم پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے سٹیڈیم میں داخل ہوئ تو وزیر اعظم پاکستان نے تعظیماً نشست پر کھڑے ہو کر ٹیم کیلئے تالیاں بجائیں۔
جب پاکستان کی ٹیم پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے اسٹیڈیم میں داخل ہوئ تو وزیر اعظم پاکستان نے تعظیماً نشست پر کھڑے ہو کر ٹیم کیلئے تالیاں بجائیں #WinterOlympics pic.twitter.com/8OaUTW3gC3
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 4, 2022
دوسری طرف بیجنگ میں ونٹر اولمپکس 2022ء کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، جہاں وزیراعظم عمران خان، روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن سمیت کئی ممالک کے سربراہ شریک ہوئے۔
رائٹرز کے مطابق سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ کے علاوہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان، ازبکستان کے صدر اور دیگر ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔
کووڈ 19 کے خطرات کے باوجود سخت قواعد کے ساتھ سرمائی اولمپکس کا آغاز ہوا، اس کے علاوہ امریکا سمیت متعدد ممالک نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔
سفارتی بائیکاٹ کرتے ہوئے جن ممالک نے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے سرکاری نمائندے نہیں بھیجے، ان میں امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سرفہرست ہے۔
افتتاحی تقریب کا آغاز چین کے صدر شی جن پنگ اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے چیئرمین تھامس بیچ کے برڈز نیسٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہی ہوا جہاں گیمز میں شریک 91 ممالک کے جھنڈے لہرا رہے تھے۔
بیجنگ سرمائی اولمپکس کے ڈائریکٹر ژینگ یمو ہیں جنہوں نے بیجنگ سمر گیمز 2008 کے انتظامات بھی کیے تھے۔
افتتاحی تقریب میں 3 ہزار فن کاروں نے سرمائی اولمپکس میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جو بیجنگ اور قریبی صوبے ہیبے کے عام فن کار تھے اور اس کا عنوان ‘اسٹوری آف سنوفلیک’ تھا۔