نارووال : (دنیا نیوز) نارووال کے علاقے تلونڈی بھنڈراں کے مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے سے بچوں کے بے ہوش ہونے کے واقعہ کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔