کراچی: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی درخواست پر جواب دینے کے لئے مہلت طلب کرلی۔
عدالت نے ریفرنس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی، عمران الحق نے نیب آرڈیننسس میں ترمیم کے بعد ریفرنس ٹرانسفر کرنے سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے۔