ڈیرہ اسماعیل خان :(دنیا نیوز) سب ڈویژن درازندہ کے علاقہ پرواڑہ میں تبلیغی جماعت کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس سے 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے ۔
ڈی آئی خان کی سب ڈویژن درازندہ کے علاقہ پرواڑہ میں تبلیغی کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب جماعت سبی اجتماع سے واپس جارہی تھی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، شدید زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ڈیرہ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں جبکہ گاڑی میں سوار مسافروں کا تعلق ملک کے مختلف شہروں سے ہے۔