اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایئر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف ) کی تنخواہوں میں بھی 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے سول آرمذ فورسز کے ساتھ ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز کی تنخواہوں میں بھی 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیر اعظم نے آج منظور ی دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا جبکہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نے سول آرمذ فورسز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے گریڈ ایک سے 19 کے وفاقی سرکاری ملازمین کو بھی 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کی منظوری دی تھی۔