اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قانون کو بہتر کر لیں لیکن یہ کہنا کہ کوئی قانون نہ ہو، یا ایسا قانون ہو جو نافذ ہی نہ ہو سکے بالکل بےتکی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے، سیاسی جماعتوں کو میڈیا اصلاحات کیلئےاکٹھا ہونا چاہئیے۔
PECA قانون کی مکمل حمائیت کرتا ہوں سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے قانون کو بہترکرلیں لیکن یہ کہنا کہ کوئ قانون نہ ہو یاایسا قانون ہو جو نافذ ہی نہ ہو سکےبالکل بےتکی بات ہے یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہےاور سیاسی جماعتوں کو میڈیا اصلاحات کیلئےاکٹھا ہونا چاہئیے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 25, 2022
واضح رہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو چند روز قبل بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور بار کونسل نے بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون آزادی صحافت پر حملہ اور میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس آئین کی خلاف ورزی ہے۔