پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی

Published On 25 February,2022 02:19 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر ہیں۔وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کیلاش کمار کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ آپ ہمارے لئے باعث فخر ہیں، پاک فوج زندہ باد۔

 

Advertisement