اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے ریحام خان کو اپنے خلاف مبینہ طور پر جاری پروپیگنڈہ اور بہتان تراشی پر قانونی نوٹس بھیجوایا، کہتے ہیں ریحام خان 14روز میں تحریری معافی مانگیں، بصورت دیگر ایک ارب روپے ہرجانہ کا مقدمہ دائر کروں گا ۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا جس میں موقف اختیار کیا کہ حال ہی میں وزارتوں کو دئیے گئے اہداف کی تقریب منعقد ہوئی، ان کی وزارت نے سوفیصد اہداف حاصل کرکے پہلا نمبرلیا جبکہ آپ نے ایک مسودہ سے اس کارکردگی کو متنازع بنایا گیا جس سے نہ صرف ان کی ہتک ہوئی بلکہ وزارت سے منسلک اہلکاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی، کامیابیوں کو متنازعہ بنانے کے لئے آپکی تحریرسے بہتان تراشی کی گئی ،آپکے نام سے پہلے ایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی ،شائع کردہ مسودہ کا حوالہ دیکر مراد سعید پر تہمت لگائی گئی، آپ 14یوم میں تحریر کی وضاحت کر کے معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔
نوٹس کے ساتھ مختلف ٹی وی پروگرام، تقاریراور سوشل میڈیا پوسٹس شامل کی گئی ہیں۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ اگر وضاحت اور معافی نہ مانگی تو عدالت سے سخت سزا اور ایک ارب ہرجانے کی استدعا کروں گا۔