پی ٹی آئی کور کمیٹی کے 33 ممبران کے ناموں کی حتمی منظوری

Published On 26 February,2022 04:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی از سر نو تشکیل دیدی گئی، 33 ممبران کے ناموں کی حتمی منظوری دیدی گئی۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان بطورِ چئیرمین پی ٹی آئی کور کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود، اسد عمر، فواد چودھری، پرویز خٹک، شفقت محمود، خسرو بختیار، عمران اسماعیل، اسد قیصر، قاسم خان سوری، علی امید گنڈاپور، علی زیدی، حماد اظہر، محمود خان، شیریں مزاری، عثمان بزدار، سیف اللہ نیازی بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چودھری سرور، اعجاز چودھری، مراد سعید، محمود الرشید، غلام سرور خان، عامر ڈوگر، اعظم سواتی، عاطف خان، فضل خان، شاہ فرمان، ارباب غلام رحیم، حلیم عادل شیخ، بابر اعوان، فردوس شمیم نقوی کے نام بھی شامل ہیں۔
 

Advertisement