پاکستان کی خارجہ پالیسی کے خدوخال میں اہم تبدیلیاں

Published On 26 February,2022 07:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے خارجہ پالیسی کے خد وخال میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نو بلاک پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خارجہ پالیسی کے نئے خدوخال سیاسی وعسکری قیادت کی باہمی مشاورت سے ترتیب دئیے گئے ہیں۔پالیسی میں بنیادی تبدیلی کا مقصد ا پنے جغرافیائی محل و قوع کو معاشی ترقی کے مواقعوں میں تبدیل کرناہے ،اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک کی حیثیت سے دنیا کے لیےقابل قبول ہو۔

مشیر قو می سلامتی معید یوسف کا کہناہے کہ پاکستان نے ماضی میں بہت نقصان اٹھایا، بحیثیت ریاست فیصلہ کر چکے ہیں کہ پاکستان اب عالمی سیاست میں کسی بلاک کا حصہ نہیں بنے گا۔۔ مسلہ کشمیر کا منصفانہ اور پُرامن حل بھی ناگزیر ہوچکاہے۔

دوسری جانب عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سب اتنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان کو خطے میں کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

اس صورتحال میں پاکستان کو خارجہ سطح پر ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا ہوگا اور اہم عالمی ممالک کیساتھ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں نئی گرم جوشی لانا ہوگی۔
 

Advertisement