لاہور: (دنیا نیوز) حسان خاور نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میلہ کے پر امن اور کامیاب انعقاد نے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کھیلوں حوالے سے محفوظ ملک ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ایس ایل ایونٹ نے قوم کو خوشیاں دی ہیں، پی ایس ایل ایونٹ کا پاکستان میں کامیاب و پرامن انعقاد وزیراعظم کے ویژن اور عزم کی عملی تصویر ہے، پنجاب حکومت نے پی ایس ایل کے دوران مثالی انتظامات و اقدامات کیے۔ شہریوں کو تفریح کی سہولیات فراہم کر کے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کو پروموٹ کیا۔
حسان خاور نے کہا کہ میچ کے دوران امن و امان سمیت دیگر امور کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں نے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔