خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس کا اعلان

Published On 03 March,2022 01:43 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کی طرز پر صوبائی سرکاری ملازمین کے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس کا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر خزانہ تیمورجھگڑا نے اپنے ویڈیو پیغام میں سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کیا، صوبائی وزیر نے وفاق کی طرزپر سرکاری ملازمین کیلئے 15فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس کا اعلان کیا۔

تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو یہ پیکج دیا جارہا ہے، الاونس ان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر لاگو ہوگا جو پہلے سے اس طرح کا کوئی الاونس نہیں لے رہے۔

محکمہ فنانس اس پر جلد سے جلد فائل ورک مکمل کرکے وزیراعلیٰ کے پاس منظوری کیلئے بھیجیں گے، تیمور جھگڑا نے کہا کہ ہماری حکومت نے پچھلے سال بھی تنخواہوں میں 37 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا تھا۔