لیہ میں کیری وین اور کار میں تصادم، 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Published On 06 March,2022 11:30 am

لیہ : (دنیا نیوز) لیہ کے علاقہ چوک اعظم کے نزدیک ایم ایم روڈ پر کیری وین اور کار میں تصادم ہوا جس میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، زخمی ہونیوالے 19 افراد کو تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کیری وین میں سوار خاندان شادی میں شرکت کے بعد مظفر گڑھ سے فتح پور کے چک نمبر 217 ٹی ڈی اے اپنے گھر واپس آرہا تھا کہ گولہ اڈہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوا، مرنیوالوں میں دو خواتین، تین بچے اور ڈرائیور شامل ہیں۔

حادثہ میں کار سواروں سمیت مجموعی طور پر 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں نشتر ہسپتال ملتان، ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ اور تحصیل ہسپتال چوک اعظم منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت محمد انیس، شعیب، عابد، سفیان، مالو بی بی اور شاہدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
 

Advertisement