صحت کارڈ سے تھیلیسمیا کے مکمل علاج کی سہولت بھی فراہم کی گئی: یاسمین راشد

Published On 04 March,2022 10:16 pm

لاہور:(دنیا نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب میں تھیلیسمیا بیماری کے مکمل علاج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں صوبائی وزیر صحت نے فاطمید فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد کو زیرعلاج تھیلیسیمیا کے شکار بچوں نے گلدستے پیش کئے اور خوش آمدید کہا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بچوں کی عیادت کی اور تحائف پیش کئے ۔

صوبائی وزیر صحت نے تقریب کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تھیسلیمیا بیماری پر سب سے پہلے کام کا آغازکیا، پاکستان میں اس بیماری بارے آگاہی پیدا کرنے میں بڑی محنت کی، حکومت کی توجہ دلوانے کیلئے تھیلسیمیا کے 5 مریضوں کو بیس کیمپ کے ٹو پہلی بار لے کر گئے۔

ڈاکٹریاسمین نے مزید کہا کہ گنگارام ہسپتال لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا تھیلیسیمیا کا پروگرام چلا رہے ہیں، پنجاب میں 3 لاکھ سے زائد خاندانوں کی سکریننگ مکمل ہوچکی ہے، صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر تھیسلیمیا کے 7 ہزارسے زائد تشخیصی ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، پاکستان میں پہلے تھیسلیمیا بیماری کا شکار مریض کی اوسط عمر 12 سے 16 سال ہوتی تھی، آج الحمداللہ اس بیماری کا شکار مریضوں کی شادیاں بھی ہو رہی ہیں۔

 

Advertisement