اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ دو نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 281 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 392 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 378 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 968، سندھ میں 5 لاکھ 70 ہزار 353، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 304، بلوچستان میں 35 ہزار 398، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 582، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 662 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 125 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 67 لاکھ 12 ہزار 953 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 216 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 55 ہزار 765 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 778 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 281 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 530، سندھ میں 8 ہزار 85، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 291، اسلام آباد میں ایک ہزار 19، بلوچستان میں 377، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 788 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔