اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ اپوزیشن نے پنجاب کی وزارت اعلی ق لیگ کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، چودھری پرویز الہی کے نام پر بھی فریقین متفق ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ق لیگ کو یقین دلایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب بنایا جائے گا۔
ق لیگ کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں حکومت کا ساتھ دیا مگر نظر انداز کیا گیا، ایم کیو ایم سمیت دیگر حکومتی اتحادیوں سے بھی حتمی مشاورت کی جائیگی، حکومتی اتحادیوں کا مل کر ایک ہی فیصلے کئے جانے کا بھی امکان ہے جبکہ اتحادی جماعتیں اپنے تحفظات دور نہ ہونے پر حکومتی بینچز سے علیحدگی بھی اختیار کرسکتی ہیں۔