اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔
اسی تناظر میں عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کو ناراض پارٹی ارکان سے رابطوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مخالفین کو عوام کی نہیں، اپنے کرپشن مقدمات کی فکر ہے۔