لاہور: ٹریفک حادثات، ایک ماہ میں درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

Published On 15 March,2022 11:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ صرف ایک ماہ کے 7 ہزار سات سو سترہ حادثات میں درجنوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ ون ویلرز بھی حادثات کی بڑی وجہ بن گئے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جیسےعوامل کے باعث لاہور کی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ رواں سال 13 فروری سے 14 مارچ یعنی صرف ایک ماہ کے دوران 7 ہزار سات سوسترہ حادثات میں 37 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

اعدادوشمار کے مطابق 70 فیصد سے زائد حادثات کسی نہ کسی طور موٹر سائیکل سوار حضرات کے باعث پیش آئے، جن میں ون ویلنگ کرنے والوں کا حصہ بھی نمایاں حصہ رہا۔

حکام قرار دیتے ہیں کہ عوام میں نہ صرف ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے بیداری شعور کی کوششیں جاری ہیں بلکہ ون ویلنگ کے خلاف بھی زیرو ٹالریننس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

انتظامی اقدامات اپنی جگہ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ون ویلنگ کا رحجان بدستور خطرناک سطح پر برقرار ہے۔
 

Advertisement