اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نائجیریا کے وزیر دفاع نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی تعلقات اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان نائجیریا کو براعظم افریقہ کا اہم ملک سمجھتا ہے، خطے میں قیام امن کیلئے نائجیریا کے کردار کو سراہتے ہیں۔ واضح رہے کہ نائجیریا اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور کشمیر سمیت عالمی مسائل پر دونوں ممالک یکساں موقف رکھتے ہیں۔
آرمی چیف سے بحرین کے نیشنل گارڈزکے کمانڈرنے بھی ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔