اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نمبرز پر دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، اگرنمبر پورے ہوتے تو اتنی تگ و دو کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔
ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا اتحادیوں کے ساتھ ساڑھے تین سال کا تعلق ہے، جب خلیج زیادہ بڑھ جائٖے تو زور بھی زیادہ لگانا پڑتا ہے۔ نون لیگ، ق لیگ کو آفرز دے رہی ہے، ق لیگ کے دوست جانتے ہیں کہ 2018 کے الیکشنز میں ن لیگ نے کتنے کانٹے بچھائے ۔
انہوں نے کہا کہ کیا ایم کیو ایم نہیں جانتی کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں ان کیساتھ کیا سلوک کیا؟ وقتی ملاقاتوں کی بنیاد پر صورتحال کا درست تجزیہ نہیں کیا جاسکتا، جب ہم صورتحال کو تسلسل کے زاویے سے دیکھتے ہیں تو اطمینان ہوتا ہے۔