فتح عمران خان کی ہی ہو گی، جو قانون کو ہاتھ میں لے گا اُسے نہیں چھوڑیں گے: شیخ رشید

Published On 16 March,2022 11:44 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فتح وزیراعظم عمران خان کی ہی ہو گی، 63 اے کی خلاف ورزی کرنیوالا ووٹ نہیں ڈال سکے گا۔ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا اُسے نہیں چھوڑیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان پر افسوس ہے کہ وہ آج کل مولا جٹ بنے ہوئے ہیں اور عجیب و غریب بیانات دے رہے ہیں۔ ایسی باتیں کررہے ہیں کہ ڈنڈےلےآئیں گے، فضل الرحمان سے کہتاہوں یہ سب بھاگ جائیں گےآپ دھرلئےجائیں گے۔ نہ ہم آپ کوچھیڑیں گےنہ آپ قانون کوچھیڑیں ، اگرآپ قانون کوچھیڑیں گےتوہم آپ کونہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیتےیاہارےفائدہ اس کا ہی ہوگا، نسلی اوراصلی لوگ عمران خان کیساتھ کھڑےہونگے، ہم بھی عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ عمران خان جیتے گا لیکن اگررزلٹ کچھ اور ہوا تو3 ہفتے میں عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوجائےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کوعدم اعتماد کاحق حاصل ہے،سپیکر63اےکےتحت کسی بھی ممبرکاووٹ ڈالنےسےقبل ووٹ منسوخ کر سکتا ہے۔
 

Advertisement