شہر اقتدار میں بڑا پاور شو، تحریک انصاف آج عوامی طاقت دکھائے گی

Published On 26 March,2022 11:47 pm

اسلام آباد: (عمر جٹ سے) شہر اقتدار میں بڑا پاور شو، تحریک انصاف آج پریڈ گراؤنڈ میں عوامی طاقت دکھائے گی، جس کی تیاریاں تیاریاں فائنل ہو گئی ہیں،

پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد میں اپنے جلسے اور پاور شو کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، 30 فٹ چوڑا اور 84 فٹ لمبا مرکزی سٹیج تیار کر لیا گیا۔ ساونڈ سسٹم، سکرین کی تنصیب کا کام بھی مکمل کرلیا گیا۔

جلسے میں شرکت کیلئے گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر شہروں سے کارکنان اسلام آباد پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے خواتین کی جلسے میں شرکت کیلئے خصوصی انکلوژر تیار کرلیا۔

خواتین انکلوژر کو حفاظتی شیٹس اور خاردار تار لگاکر الگ کردیا گیا۔ لائٹنگ اور بجلی کے انتظام کیلئے جنریٹر بھی نصب کر دی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنماوں نے مختلف اوقات میں جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ جلسہ گاہ میں تحریک انصاف کی کارکنوں کی آمد کا سلسلسہ بھی جاری ہے۔

گلگت بلتستان سمیت کئی شہروں سے قافلے جلسہ گاہ پہنچا شروع ہوگئے ۔ جلسہ گاہ میں وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی انٹری مری روڈ سے ہوگی۔ وفاقی پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔

15 لاکھ لوگ جلسے میں پہنچ رہے ہیں: سینیٹر فیصل جاوید

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختاریا گل ود گئی ہے، اس جلسے کا پورا کریڈٹ اپوزیشن کو جاتا ہے، پورے ملک سے کارکنان اس جلسے میں پہنچ رہے ہیں، عوام پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہیں، اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، ملک اور بیرون ملک سے کارکنان یہاں پر پہنچ رہے ہیں، 10 لاکھ نہیں 15 لاکھ لوگ یہاں ہر پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم 4:15 بجے یہاں پر خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کل ایسا کارڈ کا رہے ہیں جس سے اپوزیشن کو لگ پتا جائے گا، پاکستانیوں نے اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، منحرف اراکین نے بھی واپسی شروع کر دی ہے، حلقوں کا جائزہ لے لیں پاکستان کس کے ساتھ ہے، یہ جلسہ ایک تاریخ رقم کرنے جارہا ہے، پاکستان نے جب اسمبلی سے پہلا خطاب کیا اپوزیشن کا شور شروع ہو گیا، عمران خان نے ان چوروں کو این آر او نہیں دینا، جتنے لوگ ابھی یہاں موجود ہیں ان کے آدہے بھی یہاں اکٹھا کر دیں۔

Advertisement