اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ تاریخی جلسے نے کرپٹ ٹولے اور بیرونی طاقتوں کو پیغام دے دیا ہم سب عمران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اسلام آباد میں ’امربالمروف‘ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پاکستانیوں سب سے پہلے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اسلاموفوبیا کے خلاف پوری دنیا میں عمران خان نے آوازبلند کی، امریکا کو اڈے دینے سے انکار، ابسولیٹلی ناٹ عمران خان نے کیا، اندرونی وبیرونی سازشوں کو کس نے بے نقاب کیا؟، کرپٹ ٹولے کو کس نے بے نقاب کیا؟ دنیا میں آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرتے ہیں تو اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، کیا اس جنگ میں عمران خان کا ساتھ دوگے؟ کیا ہر قدم عمران خان کے ساتھ کھڑے رہو گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی خودمختاری، خودداری، قومی غیرت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اندرونی و بیرونی سازشوں کا عمران خان کے ساتھ مل کرمقابلہ کریں گے، ہم سب نے اس عہد کی پاسداری کرنی ہے، تاریخی جلسے نے کرپٹ ٹولے اوربیرونی طاقتوں کوپیغام دے دیا ہم سب عمران کے ساتھ کھڑے ہیں، زرداری کا بیٹا پرچی لہرا کرکہتا ہے مجھے وزیراعظم بنادو۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ کیسے آئے، مولانا فضل الرحمان بارہواں کھلاڑی بھی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔